بلوچستان فائرنگ وپرتشددواقعات میں 4افراد جاں بحق ایک زخمی

  • December 20, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 185 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ خضدار اور ڈیرہ بگٹی میں فائرنگ بم دھماکے اور پرتشددواقعات میں چار افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق دو افراد محمد طاہر اور سجاد احمد اپنی کار میں جھالاوان کمپلیکس کے مقام پر بیٹھ کر چائے پی رہے تھے کہ نا معلوم موٹر سائیکل سوار افراد نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہو گئے جنہیں زخمی حالت میں گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کر دیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران دونوں نوجوان جاں بحق ہو گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ کے آفسران ،پولیس و لیویز سمیت سیکورٹی فورسیز کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا جبکہ علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ،لیویز کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ بگٹی کے تحصیل پھیلاوغ میں بارودی سرنگ دھماکے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیاہے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے تفتیش شروع کردی ۔صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے نواں کلی زرغون آباد سے ایک شخص حکمت شاہ کی لاش سول ہسپتال کوئٹہ لائی گئی جن کا تعلق خیبر ایجنسی سے تھا دو دن قبل زرغون آباد میں کرایہ کامکان لے کر رہائش پذیر تھے کہ بیوی نے تشدد کر کے شوہر کو ہلاک کر دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئی مزید کا رروائی کی جار ہی ہے۔