اپوزیشن جماعتیں سی پیک پر وزیراعلیٰ جام کے موقف کی حمایت کریں ، سردار رند

  • December 20, 2018, 11:25 pm
  • National News
  • 125 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر اور پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے سی پیک کے حوالے سے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے اپوزیشن سے بھی اپیل کی ہے کہ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے صوبائی حکومت اور وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کے موقف کی حمایت اور تائید کرے تاکہ ماضی کی زیادتیوں کا ازالہ ہو سکے بصورت دیگر بلوچستان کے نقصان کی تمام تر ذمے داری ہم پارلیمنٹرینز پر عائد ہوگی اور آنے والی نسلیں ہم سے اسکا سوال کرینگی یہاں جاری پالیسی بیان میں سردار یار محمد رند نے کہا ہے ماضی کی حکومت نے سی پیک کیساتھ ساتھ وفاقی منصوبوں اور محاصل کی تقسیم میں بلوچستان کو مکمل طور نظر انداز کیا ہے اس سلسلے میں صوبے کے قائد ایوان جام کمال نے جو موقف اختیار کیا ہے بحیثیت اتحادی جماعت میں اور میری جماعت انکے موقف کی تائید اور حمایت کرتی ہے اور وفاق میں موجود اپنی جماعت اور وفاقی حکومت سے امید رکھتے ہیں کہ وہ وزیراعلی بلوچستان جام کمال کے موقف پر غور کریگی اور ساتھ ساتھ وہ بلوچستان اسمبلی میں موجود اپوزیشن جماعتوں سے بھی اپیل کرینگے کہ وہ صوبے کے وسیع تر مفاد میں سیاسی اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حکومت کے اس حوالے سے موقف کی حمایت و تائید کریں کیونکہ صوبے میں آپس کے اختلاف کا ہمیشہ ماضی کی وفاقی حکومت نے فائدہ اٹھاتے ہوئے بلوچستان کے وزراء4 اعلی اور حکومت کو کمزور گردانتے ہوئے صوبے کے حقوق پر شب خون مارا ہے اور اس میں ماضی کے صوبائی حکومتوں کے سربراہان نے بھی مجرمانہ خاموشی اختیار کرتے ہوئے اپنے اقتدار کو دوام بخشنے کی کوشش کی جو کی ناقابل معافی اقدام ہے بلوچستان کے میگا پراجیکٹس کے حوالے سے مجرمانہ خاموشی نے آج بلوچستان کو معاشی عدم استحکام جیسے مسائل سے دوچار کردیا ہے آج طویل عرصے بعد صوبے کی جانب سے ایک توانا آواز بلند ہوئی ہے بحیثیت اتحادی جماعت اور صوبے کے پارلیمانی جماعت کے پاکستان تحریک انصاف اپنا مکمل کردار ادا کریگی۔