بھارتی آرمی چیف کا پاکستان مخالف بیان انتہائی شرمناک ہے،سردار یعقوب ناصر

  • December 20, 2018, 11:24 pm
  • National News
  • 94 Views

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئیر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا نہتے شہریوں پر ظلم وتشدد کے بعد بھارتی آرمی چیف کا پاکستان مخالف بیان انتہائی شرمناک ہے، وفاقی حکومت سفارتی اور عالمی فورمز پر کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کے مقد مے کو موثر انداز میں پیش کریں، یہ بات انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ گزشتہ تین دہائیوں سے بھارتی قابض افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر ظلم وبربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے مگر کشمیری نوجوان اور مردوخواتین اپنی جدوجہد آزادی سے دستبردار ہونے کو تیار نہیں، انھوں نے کہا کہ وفاقی حکومت دفتر خارجہ اور اپنے سفیروں کو متحرک کر کے مسلم ممالک کے پلیٹ فارم سے اقوام متحدہ کی مجرمانہ خاموشی پر صدائے احتجاج بلند کریں۔