حلقہ 26آزاد امیدوار مولانا ترابی کے حق میں دستبردار

  • December 20, 2018, 11:24 pm
  • National News
  • 98 Views

کوئٹہ(پ ر)حلقہ پی بی 26 کے آزاد امیدوار حاجی عبدالخالق اچکزئی نے اپوزیشن کے امیدوار مولانا ولی محمد ترابی کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا. جمعرات کے روز حاجی شائستہ خان پانیزئی کی رہائش گاہ پر ملاقات میں مولانا ولی محمد ترابی, یوسف خان کاکڑ' حاجی شائستہ خان پانیزئی, محمد داود کھرل, قبائلی عمائدین حاجی حسن جان, حاجی نیاز محمد اچکزئی, حاجی اللہ گل اکآ, حاجی عبدالحسیب, حاجی محمد خان کبزئی. قاضی محمد قاہر اچکزئی نے دستبرداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حاجی عبدالخالق اچکزئی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپوزیشن کی تمام حقیقی جمہوری جماعتوں نے متفقہ طور مولانا ولی محمد ترابی کو نامزد کر کے عوام کو مثبت پیغام دیا ان کی دستبرداری سے مولانا ترابی کی پوزیشن مزید مستحکم ہوئی. درین اثناء کرانی کلی جانداد میں انتخابی تقریب سے مولانا ولی محمد ترابی. یوسف خان کاکڑ. حاجی محمد خان کبزئی اور ملک نور محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کارکردگی صفر ہے. مہنگائی اور ٹیکس کا بوجھ عوام پر ڈالنا حکومت کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔