تمام محکموم سے فندز کے بارے میں بازپرس ہوگی ، محمد عارف حسنی

  • December 20, 2018, 11:23 pm
  • National News
  • 86 Views

کوئٹہ(پ ر) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ صوبائی محکموں کو درپیش مالی مسائل و مشکلات کے حل کے حوالے سے محکمہ خزانہ فنڈز کی فراہمی کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ لہٰذا اس حوالے سے متعلقہ تمام محکموں کو بلا کسی رکاوٹ فنڈز فراہم کئے جائیں گے جبکہ ان محکموں سے ان فنڈز کے بارے میں باز پرس ہوگی اورکام کے معیار کے ساتھ ساتھ جس مد میں پیسے خرچ کیے جارہے ہیں ۔ اس حوالے سے اپنی کارکردگی کے بارے میں فنانس ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کرنا ہوگا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو علی اکبر بلوچ اور چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو سبی ڈویژ ن ملک عبدالرشید و دیگرسے بات چیت کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں صوبائی سیکریٹریز و دیگر آفیسران کے ساتھ ایک اہم اجلاس میں انہوں نے صوبائی محکموں کو درپیش مالی مسائل و ضر وریات کے حوالے سے اجلاس کو بتایا کہ تمام محکمے مرحلہ وار وزیر خزانہ اور سیکرٹری خزانہ کے ساتھ میٹنگ کرکے اپنی مالی ضروریات کے بارے میں آگاہ کریں لہٰذااس موقع پر تمام محکموں کے سکیرٹیریز و دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے مکمل تیاری کر لیں تاکہ وزیر خزانہ کے ساتھ میٹنگ میں ان تمام مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کئے جاسکیں, سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیونے اس موقع پر صوبائی وزیر کو محکمے کو درپیش مختلف مسائل کے بارے میں آگاہ کیا صوبائی وزیر نے انہیں یقین دہانی کرائی کہ وہ ان تمام مسائل کے حل کیلئے ضروری اقدامات کریں گے ۔