بلوچستان ،حادثات وواقعات میں 4افراد جاں بحق 8زخمی

  • December 20, 2018, 12:27 am
  • National News
  • 131 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے لکپاس سمیت تربت مستونگ کوہلو اور دکی میں مختلف حادثات وواقعات کے دوران چار افراد جاں بحق آٹھ زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے کوچنکی کراس کے قریب دو گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔حادثے کے نتیجے میں دو افراد مراد بخش ولد حسن ، عبدالرحمان ولد عبدالرشید موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی لیویز اور ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،جنھوں نے جاں بحق افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال تربت منتقل کیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مرنے والے دونوں افراد کا تعلق دشت سے بتایا جاتا ہے۔دریں اثناء کوہلو میں انٹرڈگری کالج کے قریب موٹرسائیکل کی ٹکر سے زخمی ہونے والے سکول ٹیچر علی محمد مری ولد میرخان سکنہ عیسٰی تھل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ۔نماز جنازہ میں ٹیچروں ،سیاسی رہنماوں و قبایلی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت دریں اثناء مستونگ شہر سے متصل کلی چکل ہارون میں کمرے میں گیس لیکج کے باعث دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں میاں بیوی دو بچوں سمیت چار افراد شدید جھلس گئے جنھیں طبی امداد کے بعد کوئیٹہ ریفر کر دیا گیا جبکہ لکپاس کے قریب ویگن اور کار میں تصادم ہو جس کے نتیجے میں پنجپائی لیویز کے نائب رسالدار محمد اکرم اور انکے دیگر دو ساتھیوں سمت چار افراد شدید زخمی ہوئے جنھیں طبی امداد کے بعد کوئٹہ ریفر کر دیا گیا۔دکی کی مقامی کول کمپنی کے کوئلہ کان میں مٹی کاتودہ گرنے کے باعث ایک کانکن ولی خان ولد سردار خان خروٹی سکنہ کلی شرنگ دکی مٹی تلے دب کرجاں بحق ہوگیا جنہیں کان سے نکال کر ورثاء4 کے حوالے کردیا۔