ایکشن کمیٹی کا ڈاکٹر ابراہیم کی عدم بازیابی پر ہڑتال کو مزید وسعت دینے کا اعلان

  • December 20, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ (پ ر)ڈاکٹرز ایکشن کمیٹی ،بی ایم ٹی اے ،وائی ڈی اے ،وائی سی اے ،اے پی پی ایم ایس ایف ،ملگری ڈاکٹران کامشترکہ جنرل باڈی اجلاس گزشتہ روز ایکشن کمیٹی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر ظاہر خان منعقد ہوااجلاس میں حکومت اور سیکورٹی اداروں کی بے بسی اور ڈاکٹر ابراہیم خلیل شیخ کی عدم بازیابی پر غم وغصے کااظہار کیاگیا ،اجلاس کے شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹروں کے جان ومال کی حفاظت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے تاکہ ڈاکٹرز پرامن ماحول میں اپنی خدمات انجام دے سکیں سیکورٹی اداروں کی ذمہ دری ہے کہ وہ ڈاکٹرابراہیم خلیل کو بازیاب کرائیں اور ہسپتالوں کے اندر اور باہر ماحول کو محفوظ بنائیں ،اس موقع پر ایکشن کمیٹی نے احتجاج کو مزید وسعت دیتے ہوئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں آج سے 24دسمبر تک کیلئے علامتی احتجاج کااعلان کردیا جس میں شعبہ حادثات ،ٹرامہ سینٹر ،لیبر روم ،کارڈیک سی سی یو ،آپریشن تھیٹر کھلے رہیں گے ،ایکشن کمیٹی نے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس ،ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس اور ڈین بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز سے اپیل کی کہ وہ ڈاکٹرز ،نرسز اور پیرامیڈیکس کو دیگر کام والی جگہیوں پر تعینات کریں تاکہ او پی ڈی اور الیکٹو سرجری کے علاوہ باقی تمام کام جاری رکھ سکیں ،ایکشن کمیٹی نے فیصلہ کیاکہ تمام پرائیویٹ ہسپتالوں میں مورخہ 19دسمبر سے 24دسمبر دوپہر 3بجے سے شام 5بجے تک او پی ڈیز میں ٹوکن ہڑتال ہوگی،شرکاء نے ڈاکٹرز کمیونٹی ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے اسٹیک ہولڈرز اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے اپیل کی کہ وہ سول ہسپتال میں قائم احتجاجی کیمپ میں بھرپورشرکت کریں ۔