چمن بازار میں دھماکہ قبائلی رہنماء سمیت 3افراد زخمی

  • December 20, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 80 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک )چمن بوغرہ روڈ حاجی باول خان چوک پر بم دھماکہ شہرمیں شدید خوف وہراس قبائلی رہنماء حاجی بہاول خان سمیت تین افراد زخمی زخمیوں کو سول ہسپتال چمن میں طبی امداد دینے کے بعد کوئٹہ ریفر کردیاگیا ۔ تفصیلات کے مطابق چمن بوغرہ روڈ حاجی بہاول چوک پر دکان کے تھڑے کے نیچے چھپایاگیا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے قبائلی مشر حاجی بہاول خان عشیزئی اچکزئی زخمی ہوگئے اور ان کے ساتھ دیگر دوافراد بھی زخمی ہوگئے دھماکے خیز مواد کو دوکان کے نیچے چھپایاگیاتھا جوکہ ایک دھماکے سے پھٹ گیا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے شہرمیں خوف وہراس پھیل گیا دھماکہ وہاں پر کیاگیا جہاں پر قبائلی رہنماء بہاول خان معمول کے مطابق وہاں پر بیٹھتے تھے دھماکے مشتعل قبائل نے احتجاجا کوئٹہ چمن شاہراہ کو ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے بند کردیا اور پاک افغان سرحد بھی احتجاجا شاہراہ کو بند کردیا جس کو ایف سی نے کھلوا یا جبکہ کوئٹہ چمن شاہراہ ڈپٹی کمشنر آفس کے سامنے مسلسل دو گھنٹے تک بند رکھا جس کو ڈپٹی کمشنر انور شفقت شاہوانی کی ایف آئی آر درج کرنے کی یقین دہانی پر واپس کھول دیا گیا جبکہ قبائل کی جانب سے احتجاجا چمن شہرمیں بروز آج شٹر ڈاؤن ہڑتال کااعلان کردیا اورجائے وقوعہ کو سیکورٹی فورسز نے گھیرکر شواہد اکھٹے کئے ۔