مشکیمیں ماڈل ویلج کا افتتاح ، مکانات اور دکانیں لاٹیز کے حوالے

  • December 20, 2018, 12:25 am
  • National News
  • 103 Views

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے پسماندہ علاقے مشکے میں ماڈل ویلیج کا افتتاح کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے زیر اہتمام 2013 کے زلزلے سے متاثرہ آوران کی تحصیل مشکے میں تقریب کا اہتمام کیا گیا ، تقریب کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے ماڈل ویلیج کے الاٹیز کو مکانات اور دکانوں کی چابیاں حوالے کیں۔ماڈل ویلیج میں سکول، مارکیٹ، پانی اور بجلی کے لئے سولر سسٹم کی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں،آئی ایس آر کا کہنا ہے کہ ماڈل ویلیج کا منصوبہ پاک فوج نے مقامی افراد کی مدد سے چھ ماہ کے مختصر مدت میں مکمل کیا، منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں امن،استحکام آنے سمیت سماجی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔