الیکشن ٹریبونل زمرک اچکزئی اور ضیالانگو سمیت دیگر گواہان کے بیانات پر جرح مکمل

  • December 18, 2018, 11:15 pm
  • National News
  • 155 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلو چستان ہا ئی کو رٹ کے جسٹس عبداللہ بلو چ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل کے رو برو صو با ئی وزیر جنگلا ت و جنگلی حیات میر ضیا لا نگو ااور صو با ئی وزیر زراعت زمرک خان اچکزئی کے حلقہ انتخاب سے متعلق دائر اپیلوں میں میر ضیا لا نگو سمیت دیگر گواہان کے بیا نا ت پر جرح مکمل کر لی گئی ۔گزشتہ روز صو با ئی وزیر جنگلا ت و جنگلی حیات میر ضیالا نگو کی کا میا بی کے خلا ف دائر درخواست کی سما عت کے دوران صوبائی وزیر ضیا ء لانگو ان کے وکیل نادر چھلگری ایڈووکیٹ درخواست گزار سعید لا نگو ان کے وکیل نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ الیکشن ٹربیونل میں پیش ہو ئے سما عت کے دوران صوبائی وزیر ضیا لانگو اور نمائندہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی بعد ازاں سماعت کو 22دسمبر تک ملتوی کر دیا گیا۔دریں اثنا ء الیکشن ٹربیونل کے روبرو صوبائی وزیر زمر ک خان اچکزئی کے حلقہ انتخاب سے متعلق دائر اپیل کی سما عت کے دوران اپیل گزار عبدالقہار وردان کے وکیل نصیب اللہ ترین ایڈوکیٹ جبکہ صوبائی وزیر زمرک اچکزئی کی جانب سے عامر رانا ایڈوکیٹ الیکشن ٹریبونل میں پیش ہوئے،سماعت کے دوران3گواہان کے بیانات پر جرح مکمل کرلی گئی بعدازاں الیکشن ٹریبونل نے انتخابی عذرداری کی سماعت آج (بدھ) تک کیلئے ملتوی کردی ۔دریں اثناء بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل نے جمعیت علماء اسلام کے 2اراکین صوبائی اسمبلی میر زابد ریکی اور یونس عزیز زہری کی کامیابی کے خلاف دائر انتخابی عذرداریوں کو خارج کرنے کے احکامات دے دئیے ۔بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ پرمشتمل الیکشن ٹریبونل نے گزشتہ روز اپیل گزار مجیب الرحمن محمدحسنی کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے رکن اسمبلی میرزابد ریکی جبکہ بی اے پی کے آغا شکیل درانی کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے یونس عزیز زہری کی کامیابی کیخلاف دائر انتخابی عذرداریوں پرمحفوظ فیصلے سناتے ہوئے انتخابی اپیلیں خارج کردیں۔