محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیاں ،ڈی ای او حمیدہ کھوسہ کو حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  • December 18, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 135 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج جناب منوراحمد شاہوانی کے روبرو محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں اور گڈانی ٹاؤن میونسپل کمیٹی کے سرکاری اسکیمات میں خوردبرد سے متعلق دائر ریفرنسز کی سماعت ہوئی ۔گزشتہ روز احتساب عدالت کوئٹہ ون کے جج کے روبرو محکمہ تعلیم میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق دائرریفرنس کی سماعت ہوئی سماعت کے دوران سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حمیدہ کھوسہ کی جانب سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی سماعت کے دوران گواہ کا بیان قلمبندکرکے ان پر جرح بھی مکمل کرلیاگیا ۔بعدازاں ریفرنس کی سماعت11فروری 2019ء تک کیلئے ملتوی کردیاگیا۔اس کے علاوہ احتساب عدالت کوئٹہ ون کے روبرو گڈانی ٹاؤن میونسپل کمیٹی کے سرکاری اسکیمات میں خوربرد سے متعلق دائر ریفرنس کی سماعت ہوئی جس کے دوران ریفرنس میں نامزد ملزم سی اینڈ ڈبلیو کے سابق سب انجینئر نور احمد زہری اور گواہان عدالت کے روبرو پیش ہوئے تاہم وکلاء کی عدم حاضری کے باعث گواہان کے بیانات قلمبند نہ ہوسکے بعدازاں احتساب عدالت نے ریفرنس کی سماعت 7فروری 2019ء تک تک کیلئے ملتوی کردی۔ ملزم نوراحمد زہری پر سرکاری اسکیمات کے فنڈ میں خود برد کرنے کا الزام ہے۔