موسمی تبدیلی سے بلوچستان شدید متاثر ہورہا ہے ، کبیر محمد شہی

  • December 18, 2018, 11:14 pm
  • National News
  • 76 Views

کوئٹہ228 اسلام آباد (پ ر)نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر وچیئرمین قائمہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس سینیٹرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ موسمی تبدیلی کے باعث بلوچستان شدید متاثر ہورہاہے تین اضلاع کے علاوہ پورے صوبہ خشک سالی کاشکار ہے جس کے باعث مالداراور زمیندار نان شبینہ کومحتاج ہوگئے ہیں لیکن افسوس صوبائی حکومت اور وفاق اس حوالے سے اپنا کوئی کردارادانہیں کررہے ۔ ان خیالا ت کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ میرکبیر نے کہاکہ وفاق کو ہنگامی طورپر بلوچستان کو ایتھوپیا بننے سے بچانے کیلئے اقدامات کرناہونگے اس حوالے سے سب سے پہلے بیل آؤٹ پیکیج دینے کے ساتھ بلوچستان بھرمیں چھوٹے اوربڑے ڈیمز کی تعمیر جنگی بنیادوں پر کرناہوگی بصورت دیگر صوبہ بنجر بن جائے گا ۔ انہوں نے کہاکہ سنگین صورتحال کااندازہ اس بات سے بخوبی لگایاجاسکتاہے کہ مختلف علاقوں میں پینے کاپانی تک دستیاب نہیں بھاگ ناڑی اورچاغی کے مختلف مقامات پر کئی دیہات ویران ہوچکے ہیں جبکہ حکومت صرف امدادی اشیا روانہ کرکے اطمینان ہے حالانکہ حکمرانوں کو متاثرہ علاقوں میں آبادکاری کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔