گورنر امان اللہ یاسین زئی سے وزیراعلیٰ جام کمال کی ملاقات

  • December 18, 2018, 11:13 pm
  • National News
  • 85 Views

کوئٹہ(خ ن )گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال خان کے درمیان کوئٹہ میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی معاملات سے متعلق تفصیلی بات چیت ہوئی۔گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے بی این پی کے رہنما اور ممتاز قبائلی شخصیت نوابزادہ حاجی میر لشکری رئیسانی کی قیادت میں NUML کوئٹہ کے وفد نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں NUML کوئٹہ کے ریجنل ڈائریکٹر عبدل رؤف اچکزئی نے ادارے کی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا اور کوئٹہ میں NUML یونیورسٹی کیلئے نئی عمارت کی فراہمی کی درخواست کی۔ گورنر نے وفد کو نئی بلڈنگ کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔