سکندر ایڈووکیٹ کی قائد حزب اختلاف تقرری کا نوٹیفکیشن جاری

  • December 17, 2018, 12:00 am
  • National News
  • 75 Views

کوئٹہ (این این آئی) متحدہ مجلس عمل کے رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندر ایڈوکیٹ بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کردئیے گئے ، پیر کے روز سیکرٹری بلوچستان اسمبلی شمس الدین کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے اپوزیشن اراکین میں سے اکثر یت کی حمایت حاصل ہونے کے بعد متحدہ مجلس عمل کے ملک سکندر ایڈوکیٹ کو بلوچستان اسمبلی میں قائد حزب اختلاف مقرر کردیا گیا ہے