بلوچستان ٹریفک حادثات میں 3بچے جاں بحق 5زخمی

  • December 17, 2018, 11:59 pm
  • National News
  • 103 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک )صوبائی دارالحکومت کوئٹہ واندورن بلوچستان مختلف حادثات میں تین بچے جاں بحق 5زخمی ہوگئے تفصیلات کے مطابق چاکر روڈ پر ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر دو بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے لاشوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس سول ہسپتال پہنچ گئی جاں بحق ہونے والے بچوں کے لواحقین کا سول ہسپتال کے سامنے ٹائر جلا کر احتجاج ٹینکر ڈرائیور کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا، دریں اثناء مری فارم کے مقام پر تیز رفتار موٹرسائیکل مسافر ویگن سے ٹکرا گئی جسکے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار نواب علی جمالی موقع پر جاں بحق ہوگیا اور موٹرسائیکل مکمل طور پر تباہ ہوگئی پولیس نے فوری طور پر ویگن کے ڈرائیور کو گرفتار کرکے ویگن اپنی تحویل میں لے لی اور جانبحق شخص کی لاش سول اسپتال ڈیرہ اللہ یار لائی گئی جہاں سے ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس مزید تفتیش کررہی ہے ۔کوئٹہ کے علاقے بروری روڈ پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 5ازفراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا حادثے میں زخمی ہونے والوں میں عبداللہ ولد محمد ظریف ،امیر علی ولد سیف اللہ ،عمر لیاقت ولد لیاقت علی ،حیدر علی اور اسرار اللہ ولد محمد سعید شامل ہیں زخمیون کو فوری پرہسپتال منتقل کردیاگیاہے مزیدکارروائی جاری ہے ۔