ضمنی الیکشن میں عوامی قوت سے کامیابی حاصل کریں گے،ملک سکندر

  • December 17, 2018, 11:57 pm
  • National News
  • 60 Views

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حلقہ پی بی26کے نامزدامیدوارمولاناولی محمدترابی،مرکزی الیکشن سیل کے چیئرمین سیدعبدالواحدآغا،پشتونخوامیپ کے رحمت اللہ صابر، ولی جان صابر،حاجی محمدخان کبزئی،حافظ تاج الدین،مولاناجمال الدین حقانی،قاضی قاہراچکزئی،حضرت علی کاکڑ،مفتی نیک محمدودیگرنے البدر،الجہاد،انقلابی یونٹوں کے زیراہتمام انتخابی دفاترکی افتتاحی تقریبات اورمشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 31دسمبرکوضمنی الیکشن میں عوامی قوت سے کامیابی حاصل کریں گے،عوام اپوزیشن کے مشترکہ امیدوارمولاناولی محمدکے انتخابی نشان کتاب پرمہر لگائیں اوردیانتدارامیدوارکوووٹ دیکرکامیاب بنائیں انہوں نے کہاکہ ملک پرجعلی حکومت کومسلط کرنے سے مسائل بڑھ رہے ہیں روپے کی بے قدری ہوئی،چاردیہائیوں سے احتساب کے نام پرانتقام اورکرپشن کے نام پربلیک میلنگ کی سیاست ہورہی ہے،اب احتساب کواحتساب اورکرپشن کوکرپشن کے نام سے شرم آتی ہے،جس دن نقیب اللہ محسودکوانصاف ملے گا،پرویزمشرف کوعدالت کے کٹہرے میں کھڑاہوگا،اصغرخان کیس کے ذمہ داروں کوبے نقاب،طاہرداوڑاورمولاناسمیع الحق کے قاتل گرفتارکئے جائیں گے توعوام سمجھیں گے کہ انتقام نہیں احتساب شروع ہوا،خیبرپشتونخوامیں احتساب کمیشن کوختم کردیاگیاجوعمران خان کے منہ پرطمانچہ ہے،انہوں نے کہاکہ گستاخ رسول کورہااورعلماء کرام کوگرفتارکیاجارہاہے یہ کس طرح ریاست مدینہ ہے،عوام پرمہنگائی کے مسلسل بم گرائے جارہے ہیں،جعلی حکومت کے کارنامے عوام کے سامنے ہیں اب عوام سے ان کی حمایت میں چھ ماہ تک قصیدے پڑھنے کی تلقین کی جارہی ہے،کیاریاست مدینہ میں قادیانی نیٹ ورک متحرک،سوداورشراب کی آزادی،فحاشی کافروغ اورگستاخ رسول کی رہائی ممکن ہے انہوں نے کہاکہ عوام باشعورہوچکے ہیں اورسب کوپتہ ہے کہ گزشتہ عام انتخابات میں کس طرح بدترین دھاندلی کی گئی اورمن پسندلوگوں کوکامیاب کرکے لوٹوں کوقوم پرمسلط کیاگیاانہوں نے کہاکہ 31دسمبرکوعوام حقیقی نمائندے کوووٹ دیکرکامیاب بنائیں اورمصنوعی امیدواروں کاڈٹ کرمقابلہ کریں۔