محکمہ صحت کی فرائض میں غفلت برتنے والے ڈاکٹروں کیخلاف کارروائی

  • December 17, 2018, 11:57 pm
  • National News
  • 77 Views

کوئٹہ(خ ن ) محکمہ صحت کے مختلف اعلامیوں کے مطابق گائنی ایمرجنسی سول ہسپتال کوئٹہ کے آپریشن تھیٹرمیں تشویشناک حالت میں مریضوں کو بروقت طبی سہولیات نہ پہچانے، فرائض میں غفلت برتنے اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے پر اینیستھزیا ڈاکٹرو کے خلاف سخت کارروائی۔ ڈاکٹر عقیل احمد میڈیکل آفیسر کے انکریمنٹ اور ترقی روک دی گئی جبکہ ڈاکٹر سلطان محمود چیف میڈیکل آفیسرکی تنزلی کرکے انہیں سینئر میڈیکل آفیسر بنا دیا گیا۔ اور انکریمنٹ بھی روک دیئے گئے۔علاوہ ازیں ڈاکٹر عمران ناصر سینئر میڈیکل آفیسر کو معطل کرکے اس کے انکریمنٹ اور پروموشن روک دیئے گئے۔ ڈاکٹر ثاقب بٹ جوکہ چھٹیوں پر تھے ان کی چھٹیاں کینسل کرکے انہیں فوری طور پر سول ہسپتال میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اعلامیہ کے مطابق ڈاکٹر شاہ جہان کو کنٹریکٹ ملازمت سے بر خاست کردیا گیااورڈاکٹر منظور احمد کی عالمی ادارہ صحت سے چھٹیاں منسوخ کرکے فوری طور پر اینستھزیا یونٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔