ڈاکٹر ابراہیم خلیل کی بازیابی یقینی بنائی جائے ، بی این پی

  • December 16, 2018, 11:05 pm
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ (پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں گذشتہ روز کوئٹہ میں نیورسرجن ڈاکٹر ابراھیم خلیل اغواء ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈاکٹر کی فوری طور پر بازیابی کو یقینی بنائی جائے یہاں پر آئے روز ہونے والے ایسے واقعات کے نتیجے میں عوام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ذہنی پریشانی اور خوف وہراس کا شکار ہورہے ہیں اور کبھی بھی ان ملزمان کی گرفتاری کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا اور عوام ان جرائم پیشہ عناصر کی تحویل میں ہیں صوبے میں کروڑوں روپیہ امن وامان کے نام پر خرچ ہونے کے باوجود لوگوں کی جان و مال چادر اور چار دیواری کے تقدس کی تحفظ کو فراہم کرنے میں حکومتی ادارے اور حکومت وقت سنجیدہ نہیں ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سے پہلے نصیر آباد سے ممتاز تاجر حاجی محمد نواز مینگل کو اغواہ کیا گیا اور چند دن کے بعد کھڈکوچہ کے مقام پر ان کی لاش ملی اور آج بھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں اسٹریت کرائمز میں اضافہ ہورہا ہے جو حکمرانوں کے امن وامان برقرار رکھنے کے حوالے سے سوالیہ نشان ہے بیان میں کہا گیا کہ بی این پی سیاسی جمہوری اوریہاں کی تمام اقوام کے بڑی نمائندہ جماعت کی حیثیت رکھتا ہے اور لوگوں ہونے والے ناانصافیوں کے خلاف کسی بھی صورت خاموشی اختیار نہیں کریگی اور ہر فورم پر عوام کے تحفظ اور ان کے بنیادی مسائل کو حل کرنے کیلئے ارباب اختیار کی توجہ مبذول کرانے کے لئے جدوجہد کریگی ۔