بلوچستان ، حادثات وواقعات کے دوران 3اہلکاروں سمیت 6افراد جاں بحق 7زخمی ،لاش ملی

  • December 16, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 203 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان کے دوران تین سیکورٹی اہلکاروں سمیت چھ افراد جاں بحق 7زخمی ،لاش ملی تفصیلات کے مطابقبابر کچ کے علاقے جھالڑی کے مقام پر نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے زیر زمین چھپائی گئی بارودی سرنگ کے ساتھ سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹکرانے سے ایک سیکورٹی اہلکار شہید ہو گیا گاڑی کو شدید نقصان پہنچا نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا ۔اوتھل سے نمائندہ نائنٹی ٹو کیمطابق گزشتہ روز لسبیلہ کے ساحلی شہر وندر کے علاقے ناکہ کھارڑی کے قریب سے ایک نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش کو شناخت کیلئے وندر ہسپتال لایا اور وہاں پر بھی نعش کی شناخت نہ ہوسکی اور پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کسی پاگل شخص کی ہے اور پولیس نے نعش ایدھی فاؤنڈیشن کے حوالے کردی گئی ہے ۔آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پسنی کے علاقے میں اورماڑہ کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی ٹائز برسٹ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کائی میں جا گری جس کے نتیجے میں سپاہی حنیف اللہ شدید زخمی ہو گیا جس کو بذریعہ طیارہ کرچی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی دریں اثناء لورالائی کی کلی نگانگ مین روڈ پر ویگن نے 11سالہ بچے محب اللہ ولدعبدالمنان کو کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہو گیا تفتیشی آفیسر محمود خان ناصر موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو سول ہسپتال پہنچایا ضروری کاروائی کے بعد نعش ورثا کے حوالے کردی ویگن ڈرائیور ویگن چھوڑ کر موقع سے فرار ہو گیا لورالائی لیویز نے ویگن کو تحویل میں لے لیا مذید کروائی لورالائی لیویز کر رہی ہے،دریں اثناء لورالائی ڈیرہ غازی خان قومی شاہراھ ڈب کے مقام پر کوئٹہ سے پنجاب جانے والی ٹو ڈی کار مخالف سمت سے آنے والی ٹو ڈی کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں کوئٹہ کے ذرغون آباد سے تعلق رکھنے والا مسافر جاں بحق جبکہ سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ حاجی خان نامی رسالدار لیویز فورس کے مطابق لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر بنیادی مرکز صحت منتقل کردیا گیا۔ جہاں بی ایچ یو انچارج ڈاکٹر رحیم شاہ کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈیرہ غازی خان اور کوئٹہ ریفر کردیا گیا ہے۔ زخمیوں کا تعلق کوئٹہ ، ڈیرہ غازی خان اور کراچی سے بتایا جارہا ہے،اطلاعات کے مطابق سبی میں ٹرک اور ٹوڈی کار میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص ڈاکٹر عبدالکریم جاں بحق ہو گئے لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔وڈھ کے علاقے وہیر کے مقام پر مسافر کوچ کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار محمد بخش جاں بحق ہو گیا