الخدمت فاؤندیشن دکھی انسانیت کی خدمت کررہی ہے ، عبدالحق ہاشمی

  • December 16, 2018, 11:04 pm
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن دکھی انسانیت کی خدمت کرکے اللہ کی رضا وخوشنودی حاصل کررہی ہے بلوچستان کی غربت بے روزگاری اور الخدمت کی طویل وملک گیر خدمات کو دیکھتے ہوئے مخیر حضرات الخدمت فاؤنڈیشن کیساتھ تعاون کریں ۔الحمد اللہ صوبہ بھر میں الخدمت فاؤنڈیشن نے فلاحی کام کیے اور اب بھی یتیموں ،بیواؤ ں،طلبہ وغرباء کی مدد کیساتھ تعلیم وصحت کے پراجیکٹس مختلف علاقوں میں چل رہے ہیں یہ سب مخیر حضرات کے تعاون سے جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن نگران کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ہدایت الرحمان بلوچ ،الخدمت فاؤنڈیشن کوئٹہ ریجن کے صدر جمیل احمدکرد،جنرل سیکرٹری اعجاز محبوب ،الخدمت فاؤنڈیشن مکران ریجن کے جنرل سیکرٹری غلام اعظم دشتی ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں الخدمت فاؤنڈیشن کا صوبہ بھر میں جاری کام کاجائزہ اور آئند ہ کے حوالے سے مشاورت کی گئی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبدالحق ہاشمی ،جمیل احمدکرد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کا کام بلوچستان میں ہر سال بڑھ رہا ہے زندگی کے تمام شعبہ جات یتیموں ،بیواؤں ،طلباء سمیت غرباء ومساکین کی مدد کیلئے مختلف پراجیکٹس پر کام جاری ہے بلوچستان کی غربت ،بے روزگاری ،فاصلوں کو دیکھتے ہوئے حکومت کیساتھ فلاحی سماجی تنظیموں کو بھی بھر پور توجہ دینی چاہیے ۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایمبولینس ،ڈائیگنوسٹک سینٹرسمیت اب جدید ایمانا الخدمت ہسپتال 5کروڑ کی لاگت سے تعمیرکے آخری مراحل میں ہے جو صوبائی دارالحکومت کے غریب عوام کیلئے کسی بڑے تحفے سے کم نہیں ۔غریب ومستحق معذوروں میں اس سال ڈھائی سو ویل چیئر زتقسیم کیں کم آمدنی والے افراد کو آسان قسطوں میں قرضے فراہم کیے ۔کچلا ک میں اسکول کی تعمیر پر کام جاری ہے چائیلڈ پروٹیکشن سینٹر بھی سریاب میں بنادیا گیا ہے جس میں روزانہ بچوں کی تربیت وخدمت کیساتھ ان کو دوگھنٹے تعلیم بھی دی جاتی ہے تاکہ وہ تعلیم کی طرف راغب ہوجائیں کچلا ک میں صاف پانی کی فراہمی کا منصوبہ بھی شروع کر دیا گیا ہے ۔کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں ایمبولینس اور رضاکار کام کررہے ہیں الحمدا للہ ہمارے تمام منصوبے مخیر حضرات اوربرادراین جی اوز وفلاحی تنظیموں کے تعاون سے چل رہے ہیں الخدمت فاؤنڈیشن گوادر سے ژوب ہر مصیبت وپریشانی میں غم سمیٹنے اورخوشیاں بانٹنے میں مصروف عمل ہیں ۔الخدمت فاؤنڈیشن پر عوام کا اعتمادروزبروزبڑھتاجارہاہے جس کی وجہ سے ہماری خدمات کی نیٹ ورک میں وسعت آرہی ہے ۔انشاء اللہ بلوچستان میں ہم اپنی پراجیکٹس میں بہتری ووسعت لے آئیں گے ۔