چاغی میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے ، عارف محمد حسنی

  • December 16, 2018, 11:03 pm
  • National News
  • 67 Views

کوئٹہ(ویب ڈٖیسک)صوبائی وزیرخزانہ میر عارف جان محمدحسنی نے کہا کہ بلوچستان سمیت ضلع چاغی کی پسماندگی دور کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کررہے ہیں علاقے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا کر عوام کو ترقی دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے رکن ضلع کونسل چاغی سردار حاجی نوربخش شیرزئی اور جمعیت علماء اسلام کے ضلعی امیر مولانامحمد عالم کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسے سی تفتان سبحان سلیم دشتی، ڈی ایس پی محمد ہاشم محمدحسنی، میررحمان خان بلوچ ، میر حبیب دہانی ،حاجی عبدالباری محمدحسنی و دیگر قبائلی عمائدین موجود تھے ، انہوں نے کہا کہ امن وامان کی صورتحال کو خراب کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا ،علاقے سے چوروں اور ڈاکوؤں کا صفایا کیا جائیگا عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنا کر انکی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات کیے جائینگے انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی سمیت نوکنڈی و تفتان میں عوام کو صاف پانی مہیا کیا جائیگا انہوں نے کہا کہ صحت ،بجلی اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی میری ترجیحات میں شامل ہے انشاء اللہ ضلع چاغی کے عوام کی خدمت اور انکی فلاح وبہبود میں کوئی دقیقہ فروہے گزاشت نہیں کیاجائیگا انہوں نے کہا کہ اقتدار سے زیادہ عوام کی خدمت کرنا مجھے عزیز ہے عوام کو مایوس نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ جب بھی حلقہ انتخاب کے دورے پہ آتا ہوں تو عوام کے سامنے اپنی کارکردگی محاسبہ کیلئے پیش کرتا ہوں کبھی بھی اپنی ذمہ داری اور عوامی خدمت سے غافل نہیں رہونگا ۔