16دسمبر دہشتگردی کیخلاف یوم یکجہتی ہے ، سردار یعقوب ناصر

  • December 16, 2018, 11:02 pm
  • National News
  • 58 Views

کوئٹہ(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئیر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے سانحہ آرمی پبلک سکول پشاورکی چوتھی برسی پر اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ 16دسمبر 2014ء میں ہونے والے سانحہ پشاورکا غم آج بھی قوم کے دلوں اور یاد میں زندہ ہے، جب معصوم بچوں کا لہو بہاکر ظلم وبربریت کا سفاک باب لکھاگیا آج کا دن دہشت گردی کے خلاف یک جہتی کا دن ہے انھوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ ن، سابق وزیر اعظم پاکستان نوازشریف کی قیادت میں پوری قوم، سیاسی وعسکری قیادت نے دہشت گردی کے خلاف تاریخی فیصلہ کیا تھا اورقوم کی اجتماعی سوچ نے دہشت گردی کے خاتمے میں بنیادی کردار ادا کیا دہشت گردی کے خلاف ہماری جدوجہد آج بھی جاری ہے۔ شہداء کی قربانیوں سے پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ ہوامسلح افواج، رینجرز، پولیس، قانون نافذ کرنے والے تمام اداروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ "16 دسمبر بلاشبہ ہماری تاریخ کا اہم ترین دن ہے،یہ دن ہمیں ہمیشہ یاد کرواتا رہے گا کہ ہمارے نو نہالوں نے ہمارے مستقبل کے لیے اپنی جانوں کا نذانہ پیش کیا. یہ دنیا کی تاریخ میں دہشت گردی کے خلاف دی جانے والی سب سے بڑی قربانی ہے۔