حکومت خشک سالی سے متاثرہ افراد کو امداد کی تقسیم یقینی بنائیگی ، میر سلیم کھوسہ

  • December 14, 2018, 11:10 pm
  • National News
  • 88 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)نوشکی صوبائی وزیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میر سلیم کھوسہ،صوبائی وزیر خزانہ میر عارف محمد حسنی،کمشنر رخشان ڈویڑن نصیر احمد ناصر اور ڈپٹی کمشنر نوشکی عبدالرزاق بلوچ نے ڈی سی ہاوس نوشکی میں خشک سالی کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان خشک سالی سے متاثر ہورہا ہے، رخشان ڈویڑن میں خشک سالی متاثرہ علاقوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنرز سے بریفنگ لی گئی ہے۔اس وقت رخشان ڈویڑن خشک سالی سے متاثر ہورہا ہے تاہم خوش قسمتی سے انسانی جانوں کا ضیاع نہیں ہوا ہے اور صورت حال کو قابو میں کرنے کے لئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اے کو ڈیمانڈ کے مطابق فنڈز دئیے جائیں گے۔خصوصا بارشیں نہ ہونے کے وجہ سے گلہ بانی اور زراعت کو نقصان پہنچا ہے جن کے بحالی اور مزید نقصانات سے گلہ بانی اور زراعت کو بچانے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، فوری ریلیف کا کام شروع کرکے خوراک اور ادویات متاثرہ افراد میں تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ خشک سالی کے حوالے سے صوبائی حکومت تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطے میں ہیں اور ایمرجنسی کی صورت پیدا ہونے پر متعلقہ اضلاع میں ریلیف اور ریسکیو کا کام کیا جائیگا وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خود تمام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں،اب تک جانی نقصان تاحال نہیں ہوا ہے۔فوری طور پر متاثرین کو خوراک اور ادویات فراہم کردی جائیگی اور تمام تر تقسیم شفاف بنیادوں پر کی جائیگی اور کسی سے کوئی ناانصافی نہیں ہوگی انہوں نے کہاکہ دورہ نوشکی کا مقصد زمینی حقائق کا جائزہ لینا ہے،تمام متاثرہ اضلاع کا دورہ کرینگے۔بلوچستان حکومت اپنے لوگوں کو سنبھالے گی۔نقصانات کے روک تھام کے لئے اقدامات کررہے ہیں۔بلوچستان حکومت شفاف انداز میں راشن و ادویات کی تقسیم یقینی بنائے گی ۔پی ڈی ایم اے اپنے وسائل انسانی جانوں کو بچانے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے ،پی ڈی ایم اے کو مزید فنڈز جاری کئے جارہے ہیں ، کمشنر رخشان ڈویڑن نصیر احمد ناصر نے کہاکہ چاروں اضلاع کا سروے ہوچکا ہے۔رخشان ڈویڑن کے لوگوں کا گزر بسر زراعت اور مالداری پر منحصر ہے۔صورت حال انتہائی خراب نہیں مگر شروع میں کنڑول نہ کیا گیا تو مزید صورتحال خراب ہوسکتی ہے جانوروں اور انسانوں کو خوراک کی فراہمی کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور بہت جلد متاثرہ افراد تک اشیاء4 خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا انتظامی مشینری پوری حرکت میں ہے جبکہ ڈویڑن میں این جی اوز اور دیگر ڈونرز نے بھی ریلیف کے فراہمی کے لئے رابطہ کیا ہے،پورے ڈویڑن کو خشک سالی سے نکالنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ڈپٹی کمشنر کے سربراہی میں سروے کے مطابق اشیاء4 میرٹ کے بنیاد پر تقسیم کئے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ میدانی علاقوں میں چراگاہیں ختم ہوچکی ہیں۔نوشکی میں ڈاک انام بوستان،پلنتاک خاران کے علاقے اور چاغی کے مختلف علاقے خشک سالی کے لپیٹ میں ہیں۔بارشیں نہ ہونے کے برابر ہیں بچوں کی غزائیت کے حوالے سے نوشکی اور خاران میں بچوں کو خوراک کی فراہمی کے لئے پروگرام جاری ہیں۔