کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

  • December 14, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 81 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ کوئٹہ ‘قلات اور زیارت میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا زیارت سب سے زیادہ سرد رہا تفصیلات کے مطابق وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں زیارت‘ کان مہترزئی‘ رودملازئی ‘ خانوزئی ‘قلات اورمستونگ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا سڑکوں پر اور نلکوں میں پانی جم گیاجس کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیاوادی کوئٹہ میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی شدت آئندہ کچھ دنوں تک جاری رہے گا ۔