علم کا حصول آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں،محمد خان لہڑی

  • December 14, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 56 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر تعلیم بلوچستان میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ علم کا حصول آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہیں جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں قلم وکتاب کے درست استعمال سے ہی ہمیں اپنے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ہوگا نوجوان تعلیم کے حصول کو اپنا شعار بنائیں تعلیم یافتہ قومیں ہمیشہ ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوکر اپنے حقوق کے حصول میں کامیا ب ہوتی ہے پرسکون ماحول میں طلباء کے حقوق اور ان کو تعلیمی اداروں میں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن قدم اٹھائے گی ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول گورنمنٹ گرلز ماڈل اسکول سبی کا دورہ کرنے کے موقع پر اساتذہ کرام و طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔مشیر تعلیم بلوچستان نے اسکول کے مختلف کمروں کا جائزہ لیا انہوں نے اسکول کے اساتذہ کرم و طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کو سدھارنے کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی نے ہمیشہ مثبت اقدامات کئے پارٹی کی بلارنگ ونسل تعلیم دوست جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو اشرف المخلوقات بنا کر اس دنیا میں بھیجا مگر اسے جسمانی طور پر کمزور اور مجبور ہستی بنایا ہے مگر اللہ تعالیٰ نے اسے حواس خمسہ کی صلاحیت اور عقل و دانش کی جیسی نعمت سے مالا مال فرمایا جس نے تمام جسمانی کمزوریوں کی تلافی کردی انسان نے اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ان نعمتوں کے ذریعے علم سیکھااور اس علم کے ذریعے کائنات کے ذرے سے لیکر پہاڑوں بپھرے ہوئے سمندروں محو پرواز پرندوں اور خون خوار درندوں پر اپنی حکومت قائم کرلی علم کی روشنی سے ہم دنیا کو فتح کرسکتے ہیں۔