قاسم سوری کے حلقہ میں ووٹوں کی بائیومیٹرک تصدیق کا حکم

  • December 13, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 265 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)الیکشن ٹربیونل نے حلقہ این اے265 میں ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق کا حکم دیدیا الیکشن ٹربیونل نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف درخواست پر فیصلہ سنادیا نوابزادہ لشکری رئیسانی کی درخواست پر این اے 265 میں ووٹوں کی بائیو میٹرک تصدیق کا حکم دے دیا الیکشن ٹربیونل نے این اے 265 سے متعلق انتخابی عذرداری کی درخواست پر فیصلہ 4 دسمبر کو محفوظ کیا تھاڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف بی این پی مینگل کے نوابزادہ لشکری رئیسانی نے درخواست دائر کی تھی۔ الیکشن ٹربیونل نے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال کی درخواست پر فیصلہ سنادیا رکن قومی اسمبلی اسلم بھوتانی کے خلاف وزیراعلی بلوچستان کی درخواست خارج کر دی الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے وزیرِ اعلی بلوچستان کی درخواست پر 8 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔