بھاگ کو مسائل سے نجات دلائیں گے ، شازین بگٹی

  • December 13, 2018, 11:09 pm
  • National News
  • 54 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ و قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نوابزادہ شا زین بگٹی نے کہا ہے کہ بھاگ کی عوام کو درپیش مسائل کے خاتمہ کیلئے تمام وسائل کا استعمال کروں گا تعلیم صحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کریں گے بھاگ میں سول اسپتال آسیب زدہ تعلیمی ادارے بھوت بنگلے کا منظر پیش کررہے ہیں عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنے والے بھاگ اسپتال میں ڈاکٹرز و ادویات کی کمی کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو مکمل فعال کیا جائے گاا ن خیالات کااظہار انہوں نے سول اسپتال بھاگ ،گورنمنٹ ہائی اسکول بھاگ اور بھاگ پویس تھانے کے اچانک دورے کے موقع پر قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کیانوابزادہ شا زین بگٹی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں ایک سوچ لیکر اسپتال میں داخل ہوا تھا لیکن میں نے سول اسپتال بھاگ کو اس طرز پر نہیں دیکھا یہ تو ایک عقوبت خانہ اور آسیب زدہ بلڈنگ نظر آرہی ہے کتنے افسوس کی بات ہے کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی تعداد نہ ہونے کے برابر ہے کتے اور سانپ کی ویکسین دستیاب نہ ہونے کا سن کر دلی افسوس ہوا ہے جبکہ ایمر جنسی وارڈ مریضوں کے وارڈ اور روشن دانوں کی صورتحال دیکھکر ایسا لگتا ہے کہ مریض یہاں شفاء یاب ہونے نہیں بلکہ سزا کاٹنے کیلئے داخل ہوتا ہے ،انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ وارڈ بوائے اور سوئیپر کام نہیں کرتے یا ان سے کام نہیں لیا جاتا اس سلسلے میں کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے بھی بات چیت کرونگا انہوں نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول بھاگ کا بھی دورہ کیا جہاں پر سہولیات کے فقدان پر افسوس اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھاگ سمیت حلقہ انتخاب میں تعلیم صحت پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا اس کیلئے ہر فورم پرجدوجہد کروں گا اب کسی صورت بھاگ کی عوام کو بے یارومددگا ر نہیں چھوڑوں گا بعدازاں انہوں نے بھاگ کے پویس تھانے کا بھی دورہ کیا اور اہلکاروں وآفیسران سے ان کے مسائل مشکلات کے بارے میں بھی تفصیلی معلومات لیں۔