علم کا حصول آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے ، محمد خان لہڑی

  • December 13, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 51 Views

سبی (پ ر)بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما صوبائی مشیر تعلیم بلوچستان میر محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ علم کا حصول آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے جدید ٹیکنالوجی کے بغیر ترقی ممکن نہیں قلم وکتاب کے درست استعمال سے ہی ہمیں اپنے مسائل و مشکلات کو حل کرنا ہوگا نوجوان تعلیم کے حصول کو اپنا شعار بنائیں تعلیم یافتہ قومیں ہمیشہ ترقی خوشحالی کی جانب گامزن ہوکر اپنے حقوق کے حصول میں کامیا ب ہوتی ہیں پرسکون ماحول میں طلباء کے حقوق اور ان کو تعلیمی اداروں میں تمام سہولیات کی فراہمی کیلئے صوبائی حکومت ہر ممکن قدم اٹھائے گی ان خیالات کا اظہارگورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول کا دورہ کرنے کے موقع پر اساتذہ وطلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر،ڈویژنل ڈائریکٹر ایجوکیشن سبی میر محمد رفیق ترین ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سبی عبدالستار لانگوبھی ان کے ہمراہ تھے قبل ازین گورنمنٹ بوائز ماڈل ہائی اسکول سبی آمد پر ان کا شایاں شان انداز سے استقبال کیا گیا طلباء نے مہمانوں کو سلامی دیتے ہوئے بینڈز کا مظاہرہ پیش کیا پرنسپل حافظ اسد الحق نے بھی اسکول کو درپیش مسائل ومشکلات کے حوالے سے بتایا۔مشیر تعلیم بلوچستان نے اسکول کے مختلف کمروں کا جائزہ لیا انہوں نے اسکول کے اساتذہ کرم و طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاشرے کو سدھارنے کیلئے بلوچستان عوامی پارٹی نے ہمیشہ مثبت اقدامات کئے پارٹی کی بلارنگ ونسل تعلیم دوست جدوجہد کسی سے پوشیدہ نہیں انہوں نے کہا کہ سبی سمیت بلوچستان کے سرکاری اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلباء میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں سرکاری اسکولوں کے معیار تعلیم کو بلند کرنے کیلئے اساتذہ کرام اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے اسکول میں زیر تعلیم طلباء کو بہتر علم کی فراہمی میں رول پلے کریں گے اور جدید چیلنجز سے نمٹنے کیلئے نوجوان نسل کو تیار کرکے ملک وقوم کی خدمت میں اپنا کردار ادا کریں گے تاکہ اسکول سے تعلیم مکمل کرکے جانے والے طلباء ملک وقوم کا نام روشن کرتے ہوئے اپنے علم سے ملک وقوم کی ترقی وخوشحالی میں اپنا کردار ادا کرسکیں انہوں نے اسکول ہذا کے طلباء کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ تعلیم حاصل کرکے ملک وقوم کی درست سمت رہنمائی کریں صوبائی حکومت اپنے وسائل میں رہ کر اسکولوں کو درپیش مسائل حل کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہی ہے۔