مڑٹرم انتخابات کا بیان سازش ہے ، متحدہ مجلس عمل

  • December 13, 2018, 11:08 pm
  • National News
  • 84 Views

کوئٹہ(پ ر) متحدہ مجلس عمل کے صوبائی صدراوررکن بلوچستان اسمبلی مولانانوراللہ نے کہاہے کہ کپتان کا مڈٹرم انتخابات بارے بیان سوچی سمجھی سازش کے تخت جاری کیا گیا ہے،کپتان کو اقتدار دلوانے والوں کی مرضی سے کپتان بیان دیتاہے،ملک میں مصنوعی مہنگائی اور روپے کی قدر میں کمی کا ڈرامہ کرکے کپتان قوم کو یہ باور کرانا چاہتے ہیں کہ اُس سے پہلے حکومتوں میں حکمرانوں نے صرف لوٹ مار اور کرپشن کی ہے،ملک میں نہ معاشی بحران ہے اور نہ ہی معیشت اتنی کمزور پڑ گئی ہے کہ لوگوں کا جینا ہی مشکل ہوگیا ہے بلکہ سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے کپتان نے یہ ڈرامہ رچایا ہے اور اس ڈرامے کا اعتراف کل وزیر خزانہ اپنے انٹرویو میں بھی کرچکا ہے، انہوں نے کہاکہ اپنی مرضی سے ٹیکسسز میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کی ہے، فی الحال کپتان کے سارے مخالفین کو جیلوں میں ڈالا جارہا ہے جس کے بعد مڈٹرم انتخابات کا اعلان کیا جائیگا اور کپتان کو اس سے زیادہ مینڈیٹ دیا جائیگا،انہوں نے کہا کہ مقتدر قوتوں کے ایماء پر کپتان نے اپنی سو روزہ حکومت میں صرف اپنے سیاسی مخالفین کی پگڑیاں اچھالی ہیں اور یہ سلسلہ اُس وقت تک جاری رہے گا جب تک طاقتور حلقے کپتان کی حمایت جاری رکھیں گے،انہوں نے کہا کہ عوام کی توجہ ہٹا کر اُن کو کرپشن اور احتساب کا دلفریب نعرہ دیا گیا ہے جو آنے والے وقتوں میں پاکستان کیلئے تباہی کا پیغام لائے گا۔