حلقہ 26ضمنی الیکشن میں 18امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا

  • December 12, 2018, 11:48 pm
  • National News
  • 284 Views

کوئٹہ (اے پی پی)صوبائی الیکشن کمیشن نے کوئٹہ پی بی 26کے لیے نامزد امیدواروں کا اعلان کردیا،ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 31دسمبر کو صبح 8بجے سے شام پانچ بجے تک پولنگ ہوگی ،کل 18امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا،امیدواروں میں مضبوط امیدوار کے طور پر متحدہ مجلس عمل کے ولی محمد ترابی ،ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر نائل ،مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے سید محمد رضا،پشتونخواملی عوامی پارٹی کے ولی جان مد مقابل ہیں،واضح رہے کہ 2018کے عام انتخابات میں ہزارڈیموکریٹک پارٹی کے احمدعلی کوہزادکامیاب ہوئے تھے تاہم افغانستان کی شہریت رکھنے پر انہیں ناہل کرکے دوبارہ الیکشن کا اعلان کیا تھا۔