جمعیت کی مسلم لیگ ن سے حلقہ 26کے انتخابات میں حمایت کی درخواست

  • December 12, 2018, 11:48 pm
  • National News
  • 63 Views

کوئٹہ(این این آئی)مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سے بدھ کو جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی ملک سکندرایڈووکیٹ کی قیادت میں ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر مسلم لیگ(ن ) کے رہنما و ڈپٹی میئر کوئٹہ محمدیونس بلوچ، سابق میئر کوئٹہ محمدرحیم کاکڑ، نسیم الرحمان ملاخیل ، نسیم اللہ اچکزئی ، حاجی عبدالقیوم ملاخیل ، نثارشاہ اورجمعیت کے سید جانان آغا ، مولانا ولی محمد ترابی ، یحییٰ خان ناصر بھی موجود تھے۔ جمعیت علماء اسلام کے وفد نے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ سے بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 26کے ضمنی انتخابات میں جمعیت علماء اسلام کے امیدوار کی حمایت کی درخواست کی جس پرمسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑنے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کچھ وقت دیا جائے پارٹی کے رہنماوں کے ساتھ صلاح مشورے کے بعد وہ جمعیت علماء اسلام کو جواب دیں گے۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماوں نے اس بات پر اتفاق کی کہ آئندہ بھی ایک دوسرے کے ساتھ سیاسی رابطے رکھے جائیں گے اور آنے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی دونوں جماعتیں ملکرانتخابات میں حصہ لینے کے بارے میں غور و خوض کریں گی۔ مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) جمہوری سیاسی جدوجہد پر یقین رکھتی ہے اور پارٹی میں تمام فیصلے باہمی مشاورت سے کئے جاتے ہیں جمعیت کے امیدوار کی حمایت کا فیصلہ پارٹی کے صوبائی صدر اور دیگر سینئر رہنماوں سے مشاورت کے بعد کریں گے ۔