کوئٹہ میں نیشنل گیمز اپریل 2019میں منعقد ہونگے ، عبدالخالق ہزارہ

  • December 12, 2018, 11:47 pm
  • National News
  • 52 Views

کوئٹہ (اے پی پی)صوبائی مشیر کھیل وثقافت عبدالخالق ہزار ہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ترقیاتی کاموں اور ملازمتوں پربھرتیاں میرٹ پر کرنے کا عزم کررکھا ہے اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،ماضی کے مقابلے میں امن وامان کے صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے ،صوبائی حکومت اپریل 2019میں کوئٹہ میں نیشنل گیمز کا انعقاد کرے گی جس سے نہ صرف صوبے کے عوام کو معیاری کھیل دیکھنے کو ملے گابلکہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی بھی ہوگی،پی بی 26کوئٹہ IIIپر ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کا امیدوار قادر نائل بھر پور طور پر کامیاب ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، صوبائی مشیرکھیل وثقافت عبدالخالق ہزارہ نے کہا کہ موجودہ حکومت نے وزیراعلیٰ معائنہ کمیٹی کے نام سے جو ادارہ بنایا ہے ماضی میں ترقیاتی کاموں میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی ہے ،پوسٹوں کو میرٹ برخلاف دئیے ہیں جہاں بھی یہ ٹیم جاتی ہے وہاں غیر معیاری کاموں کے سبب ان کے بہتر نتائج حکومت کے سامنے نہیں آئے ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے واضح ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی کاموں کو شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے تاکہ اس کے مثبت اثرات سے عوام کی معیار زندگی بلند ہو،ایک سوال کے جواب میں 2004کے بعد کوئٹہ میں نیشنل گیمز نہیں ہوئے ہیں،اپریل میں نیشنل کا انعقاد کرینگے جس سے جہاں ایک جانب صوبے کے عوام کو معیاری کھیل دیکھنے کو ملے گا وہاں کھلاڑیوں کو اپنے صلاحیتوں کو منوانے کا مواقع ملیں گے کیونکہ جہاں کھیل کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں اسپتال ویران ہوتے ہیں ،ماضی کے مقابلے میں امن وامان میں بہتری آئی ہے ،سابق دور حکومت میں مذہب ،قوم پرستی کرپشن اور اقرباء پروری کی وجہ سے عوام میں مایوسی پھیلی ہوئی تاہم موجودہ حکومت کے اقدامات سے صوبے میں امن وامان کی صورتحال نسبتاً بہتری آئی ہے ،اغواء برائے تاوان ،ٹارگٹ کلنگ میں کمی واقع ہوئی ہے ۔صوبائی مشیر نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو مایوسی سے نکال کر ان کے امیدوں پر پورا اترنے کے لیے بھر پورکوشش کررہے ہیں۔ (ام)