ملک کے 22کروڑ عوام کو سود سے نجات دلائی جائے ، جماعت اسلامی

  • December 12, 2018, 11:47 pm
  • National News
  • 49 Views

کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی کے صوبائی بیا ن میں کہا گیا کہ حکومت مدینہ کی اسلامی ریاست کے وعدے کوپوراکرتے ہوئے ملک کے بائیس کروڑعوام کو سود سے نجات دلائے ۔وفاقی شرعی عدالت سمیت ہر پلیٹ فارم پر سود کے خلاف ہماری جدوجہد جاری رہیگی ۔چیف جسٹس ملک وقوم کی مفاد میں معیشت کو سود سے پاک کرکے قوم کو سودکے شر سے نجات دلائیں یہ ملک وقوم کی دینی آئینی ضرورت ہے ۔حکومت کو سودکے خاتمہ کے حوالے سے فی الفور قانون سازی کرنی چاہیے ملک میں غیر شرعی قوانین ورسومات کا خاتمہ قوم کی ضرورت ہے سود،شراب سمیت دیگر غیر اسلامی قوانین ،واحکامات ورسومات کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ،ترقی وخوشحالی کا راستہ ہے۔جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملک میں سود کے خاتمہ پر کوئی اعتراض نہیں اس کے باوجود سودی نظام معیشت کو دوام دینا اسلامی جمہوری پاکستان کے خلاف عالمی سازش لگ رہی ہے ۔وفاقی شروعی عدالت میں درخواست گزارجماعت اسلامی کے مرکزی رہنما مولاناعبدالمالک ،پروفیسر فرید احمد پراچہ ،پروفیسر محمد ابراہیم ہیں جو انشاء اللہ سود کے خاتمہ تک قانونی جدوجہد کر رہے ہیں ۔گزشتہ پیشی پر انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ اس سے قبل جو وفاقی شرعی عدالت نے فیصلہ کیا تھا اس میں بہت ورکنگ کی گئی تھی لہٰذا عدالت کے پاس پہلے سے ورکنگ موجود ہے اس کو بھی سامنے رکھنا چاہیے۔اس موقع پرعدالت میں ڈاکٹرعاطف وحید،یونس سنہوتراایڈووکیٹ،سیف اللہ گوندل ایڈووکیٹ ،طارق عبدالحمیدسمیت دیگر درخواست گزاران اور وکلاء،عدالتی معاونین موجود تھے۔دریں اثناء سود کے خلاف کیس کے حوالہ سے درخواست گزاران کا ایک مشترکہ مشاورتی اجلاس گزشتہ شام میاں محمد اسلم کی رہائش گا ہ ہوا۔جس میں ڈاکٹر فرید احمد پراچہ،پروفیسر محمد ابراہیم خان،میا ں محمد اسلم،قیصر امام ایڈووکیٹ،مولانا عبدالمالک ،ڈاکٹر عاطف وحید،یونس سنہوترا ایڈووکیٹ،مولانا قطب ،سیف اللہ ایڈووکیٹ،عطاء الرحمن ایڈووکیٹ نے شرکت کی۔اجلا س میں طے کیا گیا کہ سود، ربا کے خاتمہ کے لیے وفاقی شرعی عدالت کے ساتھ ہر طرح کی قانونی ،علمی اور تحقیقی معاونت کی جائے گی اور فیصلہ کیا کہ قانونی و اسلامی معیشت کے ماہرین کے سیمینارز اور علمی مجالس کا احتمام کیا جائے گااور ملک بھر میں سود کے خاتمہ کے مطالبہ کو بیک آواز کیا جائے گا۔