نیب کا چھاپہ ، سول ہسپتال میں بھریت ڈاکٹروں اور سٹاف کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا

  • December 10, 2018, 11:48 pm
  • National News
  • 200 Views

کوئٹہ ( ویب ڈیسک) نیب بلوچستان کا سول ہسپتال میں چھاپہ سابق دور حکومت میں بھرتی ہونے والے ڈاکٹروں اور سٹاف کا ریکارڈ قبضے میں لے لیا سول ہسپتال کوئٹہ میں نیب حکام اور ڈاکٹروں کے درمیان تلخ کلامی ذرائع کے مطابق سابق دور حکومت میں سول ہسپتال کوئٹہ سمیت دیگر ہسپتالوں میں بھرتی ہونے والے سٹاف اور دیگر عملے کو بھرتی کیا گیا تھا نیب حکام نے سابقہ دور حکومت میں بوگس بھرتیوں سے متعلق سول ہسپتال کوئٹہ انتظامیہ سے ریکارڈ طلب کیا تھا تاہم 7 سے 8 ماہ گزرنے کے باوجود نیب حکام کو ریکارڈ نہیں دیاگیا جس کے باعث نیب حکام نے گزشتہ روز سول ہسپتال کوئٹہ میں چھاپہ مارکر تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیاجس کے بعد نیب حکام اور ڈاکٹروں کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تاہم نیب حکام نے ریکارڈ قبضہ میں لیکر اپنے ساتھ لے گئے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابقہ دورحکومت میں سابق صوبائی وزیر صحت نے اپنے من پسند افراد کو نوازنے کے لئے بھرتیاں کی تھیں جس میں میرٹ کا خیال نہیں رکھا گیا تھا۔