منظور پشتین کے بلوچستان کے تمام اضلاع میں داخلے پر 90روز کی پابندی عائد

  • December 10, 2018, 11:48 pm
  • National News
  • 96 Views

کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کے بلوچستان کے تمام اضلاع میں داخلے پر 90روز کی پابندی عائد کردی ،منظور پشتین کو کوئٹہ ائیرپورٹ سے کراچی واپس بھیج دیا گیا ،محکمہ داخلہ بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور احمد محسود ولد عبدالودود شعلہ بیانی اور نفرت انگیز تقاریر سے عوام کو ریاست اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف بھڑکاتے ہیں جس سے امن و امان کی صورتحال مخدوش ہونے کا خطرہ لا حق ہے لہذا حکومت بلوچستان کی جانب سے آئندہ 90روز تک بلوچستان کے کسی بھی ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی ہے دریں اثناء منظور احمد پشتون کراچی سے کوئٹہ پہنچے جہاں انہیں سکیورٹی حکام نے سکیورٹی وجوہات کی بناء پر روکتے ہوئے انہیں تین ساتھیوں کے ہمراہ قومی ائیر لائن کی پرواز سے دوبارہ کراچی روانہ کردیا۔