پی بی 26،بی این پی اور جمعیت کا مشترکہ امیدوار لانے پر اتفاق

  • December 10, 2018, 11:48 pm
  • National News
  • 258 Views

کوئٹہ(این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے رہنماؤں نے بی این پی کے رہنماؤں سے ملاقات کی،گزشتہ روزجمعیت کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کی قیادت میں جمعیت کے وفدنے بی این پی کے مرکزی رہنمامیرلشکری رئیسانی سے ملاقات کی،اس موقع پرمولاناولی محمدترابی،ایم این اے صاحبزادہ کمال الدین،ارکان صوبائی اسمبلی اصغرخان ترین،میرزابدعلی ریکی،حاجی جلات خان اچکزئی،بی این پی کے ملک عبدالولی کاکڑ،ساجدترین ودیگربھی موجودتھے،اس موقع پرجمعیت کے رہنماؤں نے حلقہ پی بی 26کے ضمنی الیکشن میں اپوزیشن کی جانب سے متفقہ امیدوارسامنے لانے اوردیگرمسائل پرگفتگوکی اورکہاکہ دیگرحلقوں کے ضمنی انتخابات میں جمعیت اوربی این پی نے متفقہ امیدوارسامنے لایااورایک دوسرے کی حمایت کی،اپوزیشن میں بھی دونوں متحداورایک دوسرے کے اتحادی ہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات میں بھی ایک دوسرے کے ساتھ دیں گے تاکہ حقیقی عوامی جماعتیں کامیابی حاصل کرسکیں اس موقع پربی این پی کے رہنماؤں نے بھی کہاکہ جمعیت اوربی این پی نے تاریخ کے مختلف ادوارمیں ایک دوسرے کاساتھ دیاہے اورحالیہ الیکشن اورپھرضمنی انتخابات میں بھی جمعیت نے بی این پی کاساتھ دیاجبکہ پارٹی سے مشاورت کے بعدجمعیت کی قیادت کوآگاہ کیاجائے گااورمستقبل میں بھی ملکررہیں گے،درین اثناء جمعیت کے وفدنے سابق وزیراعلی میراسلم رئیسانی سے بھی ملاقات کی،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ کی قیادت میں جمعیت کے وفدنے ضمنی الیکشن اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیا۔