پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا اجلاس ایرانی شہر زاہدان میں شروع

  • December 10, 2018, 11:47 pm
  • National News
  • 71 Views

کوئٹہ(این این آئی) پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا اجلاس ایرانی شہر زاہدان میں شروع ہوگیا ہے اجلاس میں سرحدی امورسمیت22 نکانی ایجنڈے پرغور کیا جائیگا۔پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کااجلاس ایرانی شہر زاہدان میں جاری ہے۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی سربراہی چیف سیکرٹری بلوچستان ڈاکٹراختر نذیر کررہے ہیں اور ایرانی وفد کی قیادت گورنر سیستان بلوچستان کررہے ہیں، تین روزہ اجلاس میں سرحدی امورسمیت22 نکانی ایجنڈے پرغور کیا جائیگا کمیشن کا مشترکہ اعلامیہ 12 دسمبر کواجلاس کے اختتام پر جاری کیاجائیگااجلاس میں بلوچستان کے سرحدی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز،ایف سی اور پولیس حکام کے علاوہ کسٹمز،اینٹی نارکوٹکس فورس اور پاکستان کوسٹ گارڈ سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی پاکستانی وفد کے ہمراہ ہیں۔