سینیٹرکہدہ بابر کی زیرصدارت سینٹ کی سب کمیٹی کا اجلاس

  • December 10, 2018, 11:47 pm
  • National News
  • 61 Views

کوئٹہ (خ ن) سینیٹ کی سب کمیٹی برائے میرین ٹائم آفیسر ز کاایک اعلیٰ سطحی اجلاس زیر صدارت سب کمیٹی کے کنوینرسینیٹرکہدہ بابر منعقد ہوا ۔اجلاس میں سینٹر شمیم آفریدی چیئر مین گوادر پورٹ اتھارٹی دوستین خان جمالدینی سمیت سینیٹ اور پورٹ اعلیٰ حکام نے شرکت کی اجلاس میں میرین آفیسرز گوادر ایسٹ بے ایکسپریس وے سمیت ماہی گیروں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اجلاس کو چائنا اور سینر پورٹ ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژونگ پاؤزوانگ نے گوادر بندرگاہ اور سی پیک منصوبوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ا جلاس میں گوادر پورٹ کے ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا گیا اور مختلف منصوبوں پر پیشہ فت کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں جی پی اے کے چیئرمین نے سینیٹ اسٹینڈنگ کمیٹی کے ارکان کو گوادر بندرگاہ ست متعلق بریفنگ دی۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ گو ادر پورٹ کے معاملات سے متعلق اگلا اجلاس 17 دسمبر کو اسلام اباد میں ہوگاسینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے ارکان نے ایکسپریس وے اور فری زون کا دورہ بھی کیا۔