عدالت نے اے سی سٹی کی جانب سے مشہور بیکری پر عائد جرمانہ غیر قانونی قرار دیدیا

  • December 10, 2018, 11:46 pm
  • National News
  • 75 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)کوئٹہ کی ایڈیشنل سیشن جج(پانچ) کی عدالت نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی کی جانب سے اس سال15جولائی کو دالان بیکری پر عائدایک لاکھ روپے جرمانے کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر کے اس فیصلے کو فوجداری قوانین262/263کی خلاف ورزی اور عائد جرمانہ واپس کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے کوئٹہ کی مشہور بیکری دالان کے چیف ایگزیکٹو شیر علی کاکڑ کی جانب سے سیکشن408کے تحت دائرکردہ اپیل پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج امید علی بلوچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے بیکری پر جرمانہ عائد کرتے اور کارروائی کرتے ہوئے وقت کسی بھی طرح قانون کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا اور یہ بیکری پر چھاپے اور کارروائی کرتے وقت اپنے اختیارات سے مکمل تجاوز کیا اسسٹنٹ کمشنر نے چھاپے کے وقت متعلقہ ڈیپارٹمنٹ اور شخص کو مطلع کیا اور نہ ہی بیکری سے چیزوں کے کوئی نمونے لیبارٹری بھیجنے کیلئے اٹھائے جوکہ اس طرح کی کارروائی کا لازمی حصہ ہوتا ہے فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اس قدم سے عیاں ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے اپنے اختیارات اور فوجداری قانون 260کی خلاف ورزیکی ہے عدالت کی نظر میں اسسٹنٹ کمشنر نے مزید کارروائی اپنے طورپر کرتے ہوئے نہ تو سیکشن 262/263کے مطابق کارروائی کا کوئی ریکارڈ اپنے پاس رکھا اور نہ ہی ریکارڈ پرایک لاکھ روپے جامانے کی رسید رکھی گئی جو بھی سرکاری اکاؤنٹ میں جمع نہیں کروائی گئی تھی فاضل جج نے اپنے فیصلے میں کہا کہ تمام تر تفصیلات کو مد نظر رکھتے ہوئے یہ امر واضح ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر کوئٹہ نے15جولائی کے کارروائی میں کسی بھی طرح قانون کو خاطر میں نہیں رکھا عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ اس فیصلے کی روشنی میں بیکری کے مالک پر عائد جرمانہ واپس کیا جائے واضح رہے کہ اس سال عید الفطر سے صرف دو دن پہلے اسسٹنٹ کمشنر نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے دالان بیکری سمیت شہر کی متعدد مشہور بیکریوں ڈولفن،پیلس،کوالٹی،ساہار اور دیگر بیکریوں پر چھاپے مار کر انہیں نہ صرف چار روز کے لئے سیل کر دیا تھا بلکہ ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا اس کارروائی اور نقصان پر دالان بیکری کے مالک شیر علی کاکڑ نے اپیل کے ذریعے اسسٹنٹ کمشنر کے عمل کو چیلنج کیا تھا