وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ

  • December 10, 2018, 11:46 pm
  • National News
  • 70 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ قلات اور زیارت میں گیس پریشر میں کمی کے باعث لو گوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کوئٹہ کے اکثر علاقوں میں بھی گیس پریشر میں کمی کی شکایات موصول ہونے لگے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہلی بارش کے بعد وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا سرد ہوائیں چلنے سے شمالی علاقوں میں کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی سردی کے باعث گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24 گھنٹوں کے دوران بیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنے کاامکان ہے کوئٹہ،ژوب ڈویژن میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے قلات،زیارت،ژوب،دالبندین میں موسم سرد اور خشک ہے:گزشتہ روزہلکی بارش کے بعدسے سردی میں اضافہ ہواوادی کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور خشک ہے۔