خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیا جائے ، مولانا ہاشمی

  • December 10, 2018, 11:46 pm
  • National News
  • 53 Views

کوئٹہ ( پ ر) جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ خشک سالی سے متاثرہ گیارہ اضلاع کوآفت زدہ قراردیکر ٹیکسز،یوٹیلٹی بلزمعاف،بجلی لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیکرگیس کی سہولت دی جائے اوران اضلاع میں چھوٹ بڑے ڈیمز کی تعمیرو زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دی جائیں ۔صرف راشن وٹینٹ پہنچانا کافی نہیں ۔صوبے کے اکثر اضلاع خشک سالی ،پانی کی قلت ،بیماریاں ،زراعت ومعیشت کی تباہی کا شکارہیں حکومتوں صرف تماشا اور بڑی تباہی کا انتظار کیا ہے جوقابل مذمت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان کو بنجر ہونے ،عوام کو مزید پیاساکرنے سے بچانے کیلئے حکومت کو خشک سالی سے نمنٹنے کی فی الفور وبروقت اقدامات کرنی چاہیے خشک سالی ،پانی کی قلت سے بچنے کیلئے مستقل حل وبلوچستان کو تھر وریگستان بننے سے بچانے کیلئے حکومت کو عملی اقدامات کرنے چاہیے ۔کئی سالوں سے بلوچستان میں خشک سالی کے بادل منڈلارہے تھے مگر حکمرانوں نے بچانے کیلئے کوئی عملی اقدامات نہیں اُٹھائے حکمران پانی سرسے گزرجائیں تب ہوش میں آتے ہیں جو مناسب نہیں ۔بلوچستان کو بنجر وریگستان سے بچانے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے خشک سالی سے متاثرہ علاقوں کے عوام کی مدد دیکر ریلیف پہنچائی جائیں کئی سالوں سے خشک سالی سے متاثرہ علاقے کے عوام شدید مسائل وپریشانیوں کا شکار ہیں اوپر سے بے روزگاری اور غربت نے عوام کی حالت تباہ کر دی ہے حکومت نے توجہ نہیں دیا تو حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں بدترین خشک سالی سے متاثرہ گیارہ اضلاع سمیت صوبے کے طول وعرض میں پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں خشک سالی کی وجہ سے مالداری وزراعت کی تباہی کیساتھ بیماریاں بھی پھیل رہی ہے ۔ کوئٹہ سمیت مختلف اضلاع میں خشک سالی نے غربت وبے روزگاری میں بدترین ضافہ کر دیا ہے وبائی امراض بھی پھیل گئی ہے مال مویشی وزراعت کیساتھ بچے اور عورتیں بھی بہت متاثرہوئی ہے ۔بارشوں کے نہ ہونے کی وجہ سے وبائی امراض بھی پھیل گیا ہے حکومت خشک سالی سے نمنٹنے ،عوامی مسائل حل کرنے کیلئے فوری منصوبہ بندی کریں پانی کی سطح اوپر لانے،پانی کی قلت ختم کرنے کیلئے فوری طور پر ڈیمز تعمیر کی جائیں ۔پانی کی قلت ختم کرنے ڈیمز بنانے کیساتھ صوبائی دارالحکومت کی پانی کی ضروریات کیلئے بھی عملی اقدامات اُٹھائے جائیں ۔