کوئٹہ واندرون بلوچستان ، خاتون سمیت 4افراد قتل

  • December 10, 2018, 11:45 pm
  • National News
  • 99 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ پشین اور اوستہ محمد میں فائرنگ کے واقعات میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 18 سالہ نوجوان دلاور کو قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے لاش کوضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا۔جبکہ مسلم اتحاد کالونی جتک اسٹاک پرواقع پرچور کی دکان پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے دکاندار عبدالحق کو قتل کر دیا واقعہ کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیاگیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے ۔دریں اثناء سرخاب مہاجر کیمپ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے نوجوان موسیٰ جان ولد سید بلوچ قوم سید کو قتل کر دیا سرخاب لیویز نے لاش سول اسپتال پشین پہنچایا لیویز نے ملزمان کی تلاش شروع کردیا۔دریں اثناء با غ ہیڈ تھا نہ کے حدود گو ٹھ فضل محمد جما لی میں سیا ہ کاری کے الزام میں ملزم پرو یز اور محمد خان نے اپنی کزن مسما ۃ (ص) کو فا ئر نگ کر کے قتل کر دیا اطلا ع ملتے ہی ایس ایچ او بھا گ ہیڈ طا لب حسین مگسی بھا ری پولیس نفر ی کے ہمرا ہ جا ئے وقو ع پر پہنچ کر مسما ۃ (ص) کے مبعینہ آ شنا میرا ں بخش کو بچا کر اپنی تحو یل لے لیا جب کہ قتل میں ملو ث ملزمان فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے پولیس نے لا ش کو پو سٹ مارٹم کے لیئے ہسپتا ل روا نہ کیا ،پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو ور ثا ء کے حوا لے کر دیا ،مزید کارروائی با غ ہیڈ پولیس کر رہی ہے۔