ایف آئی اے نے نیشنل بینک کے سابق زونل منیجر کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کرلیا

  • December 9, 2018, 11:50 pm
  • National News
  • 177 Views

کوئٹہ ( این این آئی) ایف آئی اے کوئٹہ کے عملے نے نیشنل بینک کے سابق زونل منیجر کو کروڑوں روپے کے فراڈ میں ملوث ہونے پر گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کوئٹہ بینکنگ سرکل کے عملے نے ملزم بابر بٹ کو کوئٹہ سے پنجاب جاتے ہوئے گرفتار کرلیا ملزم نیشنل بینک کا سابق زونل منیجر رہ چکا ہے جس پر لورالائی میں 5 کروڑ 80 لاکھ روپے کے فراڈ کا الزام ہے جس پر ایف آئی اے کوئٹہ کا عملہ مزید کارروائی کررہا ہے۔