بلوچستان حادثاتوواقعات میں 3افراد جاں بحق 8زخمی ،لاش ملی

  • December 9, 2018, 11:50 pm
  • National News
  • 86 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ دکی پنجگور سنجاوی اور اوتھل میں مختلف حادثات واقعات میں تین افراد جاں آٹھ زخمی ہوگئے لاش ملی تفصیلات کے مطابقکوئٹہ لیویز کے مطابق سرہ غڑ گئی کے پہاڑ سے ایک شخص کی تشدد شدہ لاش برآمد کر لی جس کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا مزید کا رروائی کی جا رہی ہے ۔دریں اثناء کوئٹہ کے علاقے کلی بنگلزئی میں پولیس کے ایگل اسکواڈ کی جانب سے اشارہ کرنے پر نہ رکنے پر پولیس کی فائرنگ سے 3مشتبہ افراد حسنین ولد سعید احمد سکنہ منگچر، ظہور احمد ولد محمد حسین سکنہ ڈھاڈر، محمد اسماعیل سکنہ ڈھاڈر زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طورپرہسپتال منتقل کردیاگیا مزیدکارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔دکی کے علاقہ ہوسڑی کے قریب نرہن ندی میں مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل چیھننے کی کوشش میں مذاحمت پر ڈاکووں فائرنگ کرکے ایک شخص نصیب اللہ ولد بختیارخان قوم استرانہ کوشدید زخمی کردیا اور موٹرسائیکل لے اڑے جبکہ زخمی کو کوہلو ہسپتال منتقل کردیاگیا جو زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا جن کی دکی ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کرکے لاش کو ورثاء4 کے حوالے کردیا۔پنجگور کے علاقے چتکان بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے ایک دستی بم پھینکا تاہم خوش قسمتی سے دستی بم پھٹ نہ سکا۔ پولیس نے بم ڈسپوزل کے عملے کے ہمراہ موقع پرپہنچ کر بم ناکارہ بناکر قبضے میں لے لیا اورنامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی۔آمدہ اطلاعات کے مطابق سنجاوی کے علاقے شنلیز میں دو گروہوں میں زمین کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص محمد اشرف ہلاک جبکہ دو افراد محمد ایوب اور محمداکبرزخمی ہوگئے۔ لیویز نے نعش اورزخمیوں کو ہسپتال پہنچادیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لورالائی ریفر کردیا گیا۔ لیویز مزید کارروائی کر رہی ہے۔دریں اثناء اوتھل کے پہاڑی علاقے کھرڑی مائینز میں کام کے دوران تودا گرنے سے کام کرنے والے مزدور محمد علی ولد ولی محمد شاہوک موقع پر جانبحق ہوگیا جبکہ فقیر محمد ولد درمحمد شاہوک خیر جان ولد علی شیر گرگناڑی سمیت تین افراد زخمی ہوگئے زخمیوں سے دو افراد کی حالت تشویشناک تھی جنہیں شدید زخمی حالت میں ایدھی ایمبولینس کے ذریعے کراچی منتقل کردیا گیا لیویز نے واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔