وزیر اعلیٰ بلوچستان شکایت سیل اور سیکنڈری ایجوکیشن کے درمیان ڈائریکٹ لنک قائم

  • December 9, 2018, 11:50 pm
  • National News
  • 64 Views

کوئٹہ (خ ن ) وزیر اعلی بلوچستان شکایت سیل اور سیکنڈری ایجوکیشن کے درمیان ڈائریکٹ لنک قائم کردی گئی سیکنڈری ایجوکیشن بلوچستان میں سی ایم کو کی جانے والی شکایات کے ازالے کے لیے مشیر تعلیم بذات خود سیل کی سربراہی کررہے ہیں شکایات پر مشیر تعلیم بلوچستان حاجی میر محمد خان لہڑی نے قلات اور مستونگ کے دور کے موقع پر 50 سے زائد اساتذہ معطل کر دیا مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا ہے کہ غیر حاضری پر اساتذہ کی تنخواہوں سے لگ بھگ سترہ کروڑ روپے کی کٹوتی کی گئی محکمہ ثانوی تعلیم بلوچستان کی سو روزہ کارکردگی رپورٹ جاری کریں گے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان پہلے ہی پسماندگی اور جہالت کا شکار ہے اگر غیر حاضر اساتذہ ڈیوٹیاں سرانجام نہیں دے سکتے تو وہ حکومت پر بوجھ بننے کی بجائے گھر جا کر بیٹھیں بلوچستان کے مستقبل کیساتھ کسی کو کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے عوام کے منتخب نمائندے ہیں اور عوام کے حقوق کے لئے ہم جدوجہد کر رہے ہیں ماضی میں جو کچھ ہوا ہے اب سب کو بھول جائے بلوچستان کا مستقبل تعلیم سے ممکن ہے اگر ہم تعلیم اور صحت کے شعبے کو ٹھیک نہیں کرینگے تو ہم کبھی بھی منازل طے نہیں کر سکتے ۔