ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن ، ہنڈی کے دو کاروباری گرفتار

  • December 9, 2018, 11:49 pm
  • National News
  • 126 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک )وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ہدایت پر ایف آئی اے کوئٹہ نے ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کا رروائیوں کا آغاز کر دیا چھاپے کے دوران افغان باشندوں سمیت دو ملزمان گرفتار ملزمان سے 15 لاکھ روپے نقد ایک کروڑ روپے چیکس برآمد کر لئے تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کا رروائی کر تے ہوئے کوئٹہ کے اہم کاروبار مرکز پر چھاپے کے دوران افغان باشندے سمیت دو ملزمان گرفتار ملزمان سے 15 لاکھ روپے نقد ایک کروڑ روپے کے چیکس برآمد کر لئے ملزمان غیر قانونی طور پر ایران اور افغانستان رقم بھیجتے تھے واضح رہے تھے کہ وزیراعظم عمران خان نے چاروں صوبوں کو ہدایات جاری کی تھی کہ ہنڈی کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف کا رروائی کی جائے جبکہ کا رروائی کمرشل بینک کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شفیق الرحمان شا ہوانی کی سر براہی میں کی گئی ۔