بلوچستان بھر میں انسداد پولیو مہم آج شروع ہوگی

  • December 9, 2018, 11:49 pm
  • National News
  • 68 Views

کوئٹہ (ویب ڈیسک)بلوچستان کے 30اضلاع میں 3روزہ جبکہ کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں 5 روزہ پولیو مہم آج شروع ہوگی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 5روزہ پولیو مہم کاافتتاح ڈپٹی کمشنر کوئٹہ طاہر ظفر عباسی ڈی سی آفس میں کرینگے انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مہم کے دوران 25 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ،مہم کے دوران 10 ہزار 356 کے قریب ٹیمیں حصہ لے گی جبکہ 8829 موبائل ٹیمیں 951 فکسڈ سائٹ، اور 576 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہیں ، میڈیا، علما اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماں پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ انکاری والدین کو راضی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ پولیو ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے کوآرڈینیٹر راشد رزاق کے مطابق بلوچستان کے 30 اضلاع میں تین روزہ جبکہ کوئٹہ پشین اور قلعہ عبداللہ میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم آج 10دسمبر سے شروع ہوگی پولیو مہم کے دوران 5سال تک کی عمرکے 25لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ مہم کے دوران 10 ہزار 356 کے قریب ٹیمیں حصہ لے گی جبکہ 8829 موبائل ٹیمیں 951 فکسڈ سائٹ، اور 576 ٹرانزٹ ٹیمیں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا بھر میں تین ممالک پاکستان افغانستان نائیجریاایسے ممالک ہیں جہاں پولیو وائرس ابھی تک موجود ہے سال 2018 کے دوران پاکستان میں پولیو کے 8 کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے تین بلوچستان کے علاقے دکی سے رپورٹ ہوئے انہوں نے کہا کہ ویسے تو پولیو سے بچا کا ہر مہم اہم ہوتا ہے لیکن دسمبر میں شروع ہونے والی مہم اس لیے بھی زیادہ اہم ہے کہ بچوں کی تعلیمی چھٹیاں شروع ہو جاتی ہے اور وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ سفر کرتے ہیں جن کے ساتھ پولیو کا وائرس بھی سفر کرتا ہے ایسے میں ہم ٹرانزٹ پوائنٹس پر خصوصی توجہ دیتے ہیں والدین پر بھاری زمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلائے انہوں نے کہا کہ والدین سفر کے دوران ٹرانزٹ ٹیموں سے بھرپور تعاون کرے ہم نے یہ عزم کررکھا ہے کہ پولیو کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور پولیو کا خاتمہ کرنے کے لیے انسداد پولیو کی ہر مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچا کے قطرے پلائیں گے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے علمائے کرام قبائلی رہنما اور معتبرین سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماں سے بھی مدد لی جا رہی ہے اس سلسلے میں میڈیا علما اور سیاسی جماعتوں کے رہنماں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کی سکیورٹی کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اس سلسلے میں بلوچستان لیویز پولیس اور فرنٹیئر کور بلوچستان کے اہلکار تعینات ہونگے پولیو سے بچا کے قطرے پانی موجود ہوتا ہے جو بچوں پر کسی بھی وقت حملہ کرسکتا ہے۔