طبِ نبویﷺ: حضرت ابن عباس ؓفرماتے ہیں....

  • December 9, 2018, 8:54 pm
  • Health News
  • 258 Views

حضرت ابن عباس ؓفرماتے ہیں کہ میں اور حضرت خالد بن ولید ؓ دونوں حضورِ اقدس ﷺ کے ساتھ(اپنی خالہ) حضرت میمونہ ؓکے گھر گئے ، حضرت میمونہؓ ایک برتن میں دودھ لے کر آئیں ، حضورﷺ نے اس میں سے نوش فرمایا ، میں دائیں جانب تھا اور حضرت خالد بن ولیدؓ بائیں جانب ، آپ ﷺنے مجھ سے ارشاد فرمایا کہ اب پینے کا حق تمہارا ہے ( کہ تم دائیں جانب ہو) اگر تم اپنی خوشی سے خالد بن ولیدؓ کو ترجیح دینا چاہو تو دے سکتے ہو ، میں نے عرض کیا کہ آپﷺ کے نوش فرمودہ پر میں کسی کو ترجیح نہیں دے سکتا۔حضور پاکﷺ نے دودھ کی بہت تعریف فرمائی ہے اور فرمایا ہے کہ دودھ کے علاوہ مجھے کوئی ایسی چیز معلوم نہیں جو کھانے اور پینے دونوں کی طرف سے کافی ہوجائے ۔(ترمذی، ابوداؤد، نسائی، ابن ماجہ)

ایک روایت میں آتاہے رسول اللہ ﷺنے ارشاد فرمایا: ’’گائے کا دودھ شفاء ہے اور اس کا گھی دوا ہے۔‘‘(طبِّ نبوی للذہبی)