عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہوکے آیا ہوں اور عوامی خادم ہوں ،عارف جان محمدحسنی

  • December 7, 2018, 11:45 pm
  • National News
  • 72 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک ) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمدحسنی نے کہا ہے حکومت نے اداروں کو درست سمت پر گامزن کر دیا ہے ، عوام کی عدالت میں جوابدہ ہیں،صوبے میں تعلیم ،صحت ،پینے کے صاف پانی جیسی سہولیات مہیا کر نا اولین ترجیح ہے ، قلیل وسائل میں رہتے ہوئے صوبے میں تبدیلی لائیں گے یہ بات انہوں نے جمعہ کو دالبندین پریس کلب (رجسٹرڈ) کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کہی ،صوبائی وزیر خزانہ نے سرپرست اعلی حاجی عبدالستار کشانی صدر علی رضارند جنرل سیکر ٹری میراحمد محمدحسنی نائب سینئرصدر حیدرحاجز نائب صدر دوئم ظاہر شہزاد نوتیزی ڈپٹی جنرل سیکٹریری علی احمد مینگل خازن فاروق عادل سیاپاد افس سکیٹریری میر شبیرمینگل اور سیکٹریری اطلاعات قمبر الزمان گورگیج پر مشتمل کابینہ سے حلف لیاصوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مینڈیٹ سے منتخب ہوکے آیا ہوں اور عوامی خادم ہوں جس نے بھی جیسا بھی مسئلہ ہو شکایت ہو خدشات ہوں میں عوام کے سامنے جوابدہ اور حاضر ہوں ہم نے منتخب ہونے کے بعد تین مہینوں میں محدود وسائل و بغیر بجٹ کے اداروں کو درست سمت پر گامزن کیا ہے صحت، تعلیم، پانی اور بنیادی سہولیات کی مکمل فراہمی کو اولین ترجیح جان کر ان محکموں پر خصوصی توجہ دیں رہے ہیں اور الحمدللہ عوام تبدیلی محسوس کررہی ہیں۔ تقریب سے دالبندین پریس کلب رجسٹرڈ کے صدر علی رضا رند نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پریس کلب دالبندین محض ایک بلڈنگ کا نام نہیں لو گ سرکاری اداروں باقی جگہوں سے جب مایوسی کا شکار ہوتے ہیں تو فریاد کو حکام بالا تک پہنچانے کی امید لیکر ادھر ہی آتے ہیں بیشک صحافت ایک مقدس پیشہ ہیں اور اس پیشے کی لاج رکھ کر اس کے فرائض ہر صورت نبھاتے رہینگے۔ آخر میں صوبائی وزیر خزانہ میر عارف جان محمد حسنی نے پریس کلب دالبندین رجسٹرڈ کے کابینہ کو مبارکباد دی اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔