گوادر ، چینی انجینئر پر حملے کی منصوبہ بندی ناکام ، دہشتگرد گرفتار بھاری اسلحہ برآمد

  • December 6, 2018, 11:30 pm
  • National News
  • 87 Views

کوئٹہ(ویب ڈیسک)گوادر میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے بڑی تعدا د میں اسلحہ اورا یمونیشن قبضے میں لیکرچینی انجینئرز پرحملے کی کوشش ناکام بنادی۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کو گوادر کے علاقے سربندر میں حساس ادارے کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو حراست میں لیکر 2جی تھری رائفل ،ایک پسٹل ،ایک ایم پی فائیو،ایک کلاشنکوف،303بور کی 4رائفلیں ،ایک ایس ایم سی ،ایک بارہ بور رائفل ،مختلف اقسام کی یونیفارم ،ایک پیئر ڈی ایم ایس ،3واکی ٹاکی ،13راؤنڈ کور،ایک ڈگر،4بوتلیں ،8میگزین،مختلف اقسام کے 815راؤنڈز ،6جعلی نمبر پلیٹس قبضے میں لی۔ ذرائع نے بتایا کہ گرفتار ہونے والے دہشت گرد نے اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ علاقے میں کام کرنے والے چینی انجینئرز کو نشانہ بنانا تھا تاہم سیکورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیا۔